ہری پور میں مسافر وین کھائی میں جاگری، دو افراد جاں بحق اور 10 زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 05 اکتوبر 2023 02:58pm

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری بور کی تحصیل خان پور میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافر وین کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد بھی زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ لاشوں بھی اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

Read Comments