Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 08:51pm

تائیوان میں سمندری طوفان کوئینو کی تباہی، نظام زندگی بری طرح متاثر

سمندری طوفان کوئینو نے تائیوان میں تباہی پھیلا دی۔ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تائیوان کے جنوبی علاقے پنگ تنگ میں سمندری طوفان کوئینو نے تباہی مچا دی ہے۔

تیز ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔

مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 304 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

خبرساں ادارے روئٹرز کے مطابق موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے لاکھوں افراد کا معمولات زندگی شدید متاثر ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں بچے اسکول نہیں جاسکے جبکہ شہری روز گار کیلئے بھی نہیں جاسکے۔

یاد رہے کہ کیٹیگری فور کا کوئینو طوفان تائیوان کے جزیرہ نما ہینگچن سے ٹکرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

چینی آبدوز امریکہ کیلئے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گئی، 55 اہلکار مارے گئے، برطانوی اخبار

دریائے ایمیزون میں ڈولفنزکی پراسرار اموات کی وجہ سامنے آگئی

طوفان سے متعلق پیش گوئی کی گئی تھی کہ یہ 252 کلومیٹر فی گھنٹہ (156 میل فی گھنٹہ) کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرائے گا تاہم جب یہ آبنائے تائیوان میں داخل ہوا اور چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کی طرف بڑھا تو یہ کمزور پڑ گیا۔

Read Comments