Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2023 08:09pm

ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان خاندانوں کا انخلاء دوسرے روز بھی جاری

وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کی انخلاء کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے، آج 12 ٹرکوں پر مشتمل 30 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ پہنچ گئے۔

افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں غیر رہائش پذیر افغان خاندانوں کی انخلاء کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

آج 30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرکس طورخم سرحد پہنچ گئے، جہاں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے، افغان جانے والے یہ 30 خاندان 204 افراد پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 روز میں طور خم سرحدی گزرگاہ سے 60 خاندانوں پر مشتمل 554 افراد افغانستان جاچکے ہیں۔

افغان کمشنریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہ ستمبر میں 1426 افراد پر مشتمل 280 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلاء شروع، افغان حکومتنے استقبال کی تیاری کرلی

’مہلت ختم ہونے پرافغان باشندوں کو بےدخل کرنے کیلئے طاقت کااستعمالکریں گے‘

نادرا نے افغانستان سے آنیوالوں کیلئے رفیوجی کارڈ بنانا بندکردیے

افغان خاندانوں کی ملک واپسی میں 30 اکتوبر تک مزید تیزی آئے گی۔

Read Comments