Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 12:06am

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فیول فراہم ہوگا فلائٹس روانہ ہو جائیں گی۔

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پروازیں سات اور آٹھ بجے کراچی کیلئے روانہ ہونی تھیں۔

پرواز پی کے 309 اور پی کے 319 تاحال اڑان نہ بھر سکیں۔

طیاروں کے پرواز نہ کرنے کے حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ایس او کی جانب سے تیل فراہم نہیں کیا جارہا ، جسکی وجہ سے فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیول کی عدم فراہمی کے باعث تین فلائٹس اڑان نہ بھر سکیں۔

اس ساری صورتحال میں مسافر پریشان ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مسافر بیمار ہیں، جنھیں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مسافروں میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ چھ بجے سے ائیرپورٹ پر پہنچے تھے لیکن انتظامیہ غائب ہے۔

Read Comments