وہاڑی: اوباش نوجوان نے اسکول ٹیچر پرتیزاب پھینک دیا

تیزاب کی چھینٹوں سے 2 بچے بھی زخمی ہوئے
شائع 07 اکتوبر 2023 11:02am

وہاڑی میں اوباش رشتہ دار نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب کے باعث خاتون کا پچاس فیصد چہرہ اورآنکھیں متاثر ہوئیں۔

تیزاب کی چھینٹوں سے قریب گزرتے 2 بچے بھی جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزم مٹھو کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

Read Comments