اسرائیل: ’راکٹ سائرن مسلسل بج رہے ہیں، لڑائی کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے‘

'ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ پولیس اہلکار بھی ہیں'
شائع 07 اکتوبر 2023 05:00pm

غزہ کی پٹی سے حماس کے صبح سویرے اچانک اسرائیل پر ہزاروں راکٹس داغے جانے اور باڑدر کراسنگ ختم کرکے فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے کے بعد ملک میں جنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی آنے والے دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسرائیل اخبار ”ہاریٹز“ کے مطابق جنوبی ضلع کی اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ شاید کئی دنوں تک چلتا رہے گا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ پولیس اہلکار بھی ہیں‘۔

مزید پڑھیں

فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس کے حملے کی حمایتکردی

فلسطینی جنگجوؤں کا اسرائیل پر حملہ، 22 ہلاک، اسرائیل نے غزہ پر آگبرسا دی

’حماس کا تازہ حملہ خطے کی سیاست کا پورا کھیل تبدیل کردےگا‘

اخبار نے مزید کہا کہ سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی علاقوں اور جنوبی شہر سڈروٹ میں راکٹ سائرن مسلسل بج رہے ہیں۔

Read Comments