Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 05:00pm

جناح ہاؤس کیس: عدالت نے پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا

جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آٸی رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاٸے۔

مزید پڑھیں

جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، 55 کیخارج

سانحہ 9 مئی جلاؤ گھراؤ کیس: 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میںتوسیع

میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

Read Comments