Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سانحہ 9 مئی جلاؤ گھراؤ کیس: 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے
شائع 07 اکتوبر 2023 12:20pm
فوٹو / فائل
فوٹو / فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کو قصورالہ آباد میں جلاؤ گھراؤ اور روڈ بلاک کرنے کے کیس میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

نو مئی کو قصورالہ آباد میں جلاؤ گھراؤ کے مقدمے پر سماعت ہوئی، جس عدالت نے 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کردی، ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے ۔

جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کو آخری موقع اور انکوائری مکمل کرنے حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ جوملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے شامل تفتیش ہوجائیں، تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش کرے۔

پاکستان

imran khan

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div