Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 09:23pm

لائیو نشریات کے دوران رہائشی عمارات پر اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کی رپورٹر دہل گئی

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیلی فضائیہ کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیل نے غزہ میں متعدد بلند عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں دو بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں حماس کا ”فوجی اسٹرکچر“ موجود تھا۔

یہ اعلان غزہ شہر میں فلسطین ٹاور پر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے، جہاں رپورٹر یومنہ السید ”الجزیرہ“ کے لیے لائیو رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

یومنہ السیدہ ایک لائیو بیپر دے رہی تھیں کہ اس دوران اچانک ان کی پشت پر موجود عمارت میں دھماکا ہوا، جس کی شدت اور آواز سے یومنہ کی چیخ نکل گئی اور وہ بری طرح دہل گئیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے درست جگہ بتائے بغیر کہا کہ ’فضائیہ نے اونچی عمارتوں میں موجود دہشت گرد تنظیم حماس کے سینئر ارکان کے دو فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا۔‘

مزید پڑھیں

ہمارے پاس تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے کافی اسرائیلی یرغمالہیں، حماس

امریکہ نے اسرائیل کو جنگ میں مدد دینے کا اعلانکردیا

تاہم، الجزیرہ کی یومنہ السیدہ کا کہنا ہے کہ ان کے پیچھے جس ٹاور سے اسرائیلی میزائل ٹکرایا وہ رہائشی عمارت تھی۔

اس سے پہلے اگست 2022 میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما تیسر الجباری کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن اس بار، عمارت مکمل طور پر تباہ اور زمین بوس ہوئی ہے، اس سے ملحقہ تمام عمارتوں کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ (قریب) میں کتنی تباہی ہوئی ہے۔ میں بار بار کہہ رہی ہوں غزہ کی پٹی بہت گنجان آباد علاقہ ہے‘۔

Read Comments