Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2023 11:38pm

امریکا کا اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ کو اسرائیل کے قریب لے جا رہا ہے، جس میں فورڈ کیریئر اور دیگر جہاز شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگی بحری بیڑےاسرائیل کی مدد کے لیے روانہ کر رہے ہیں، امریکا اسرائیل کو گولہ بارود بھی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں

اسرائیل میں کیا ہوا، فلسطینی حملے کی لمحہ بہ لمحہتفصیل

فلسطینی جنگجوؤں کی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری، حزباللہ بھی حملے میں شامل، 700 اسرائیلیہلاک

اسرائیل کی جیلوں میں کتنے فلسطینی قیدی موجودہیں؟

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی سیکیورٹی امداد کی فراہمی آج سے شروع ہوجائے گی۔

پینٹاگون خطے میں اپنے لڑاکا طیارے بھی بھیجے گا۔

Read Comments