Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2023 04:53pm

حلیم عادل شیخ کی زیرحراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے مقدمے میں ضمانت منظور

کراچی کی مقامی عدالت نے زیرحراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کی پیشی کے دوران فرار کروانے کی کوشش کا مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ نے حسان نیازی کو پولیس تحویل سے چھڑوایا اور فرار کروانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں

حلیم عادل شیخ کیخلاف جعلسازی، دھمکانے کے مقدمے کی سماعتملتوی

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانتمسترد

حلیم عادل شیخ کی ایک اورمقدمے میں گرفتاری ڈال دیگئی

تاہم حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا کیس تاحال زیر التوا ہے جس میں ان کی ضمانت نہیں ہوسکی ہے۔

Read Comments