سیکریٹری کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بابر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
شائع 09 اکتوبر 2023 07:39pm

وفاقی سیکریٹری کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکریٹری کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان بابر حیات کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عہدے سے ہٹانے کے بعد بابر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ بابر حیات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر ہیں۔

Read Comments