Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2023 10:41pm

ٹیم کا خفیہ ہتھیار کون؟ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے نام بتادیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے خفیہ ہتھیار کا نام بتادیا۔

حیدر آباد دکن میں میڈیا سے گفتگو میں گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کی تیاریوں میں مکی آرتھر ہمارا اہم ہتھیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیم میٹنگ میں مکی آرتھر نے سری لنکن پلیئرز کے بارے میں کافی تفصیلی پوائنٹس بتائے، وہ پہلے لنکن ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، اس لیے انہیں اُن کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے۔

گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بطور ٹیم ہر حریف اور اس کی صلاحیتوں کا احترام کرتے ہیں، ہم بطور ٹیم اس بات پر فوکسڈ ہیں کہ ہمیں جیت کے لیے کس طرح پرفارم کرنا ہے۔

بریڈ برن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ابھی اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کیا لیکن یہ تشویش کی بات نہیں ہے، یقین ہے کہ بہت جلد ٹیم اپنا بہترین کھیل پیش کرے گی۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ حیدرآباد کی کنڈیشنز کے بارے میں مختلف معلومات کی بنیاد پر اپنا ہوم ورک کیا ہے، یہاں ہونے والے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ کے پہلے 4 روز کی 3کہانیاں

ورلڈ کپ: بھارت نے کینڈل لائٹ ڈنر کے بعد ’کینڈل لائٹ پریس کانفرنس‘متعارف کروا دی

ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی نے کیاکہا؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم پاور پلے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہے، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی وہ ٹیمپو نہیں مل رہا جو ہم چاہتے ہیں، ہم پلیئرز سے متاثر کن پرفارمنس چاہتے ہیں، اس وقت ہمارا فوکس کل کے میچ میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے پر ہے۔

Read Comments