Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2023 11:14am

پاکستان میں 90 فیصد پولیو وائرس کا ذریعہ افغانستان ہے، نگراں وزیرصحت

نگراں وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ماحولیات میں90 فیصد پولیو وائرس کا ذریعہ افغانستان ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

قاہرہ میں ڈبلیوایچ او کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرصحت ڈاکٹر ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرندیم جان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ماحولیات میں90 فیصد پولیو وائرس کا ذریعہ افغانستان ہے، تاہم پاکستان نے پولیو کے خلاف بڑی پیش رفت کی ہے، اور رواں سال پولیو کے صرف 3 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

Read Comments