Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 02:36pm

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں مفت ادویات اور طبی اشیاء ختم ہوگئیں

خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ میں مفت ادویات اور طبی اشیاء ختم ہوگئیں، نرسری اور لیبر روم میں دستانے، کینولا، جیل ٹیوب اور سرنج بھی میسر نہیں ہے۔

نرسری اور لیبر روم میں عملے کے ساتھ تیمارداروں کی تکرار معمول بن چکی ہے، جبکہ اسپتال ذرائع نے کہا کہ اسپتال کےعملے کو تاحال ستمبر کی تنخواہیں نہیں ملیں، جس کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ حکومتی فنڈزکی منتظر ہے۔

ذرائع نے کہا کہ نرسری اور لیبر روم عملہ کی شکایت پر میڈیکل ڈائریکٹر نے معاملہ اسپتال ڈایکٹر پر ڈال دیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ مالی مسائل اور فنڈز کی عدم فراہی کے باعث ادویات کی خریداری نہیں ہوپا رہی ہے۔

ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ تنخواہوں کے لئے فنڈز ریلیز ہوچکے ہے، کل تک تمام ملازمین کو تنخواہیں مل جائیں گی، فنڈز کی کمی کے باعث اسپتال کے سروسزجاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Read Comments