Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2023 05:15pm

ورلڈکپ میں ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے حیدر آباد سے احمد آباد پہنچی جہاں آج قومی اسکواڈ ہوٹل میں مکمل آرام کرے گا۔

بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے پاکستان ٹیم جمعرات اور جمعے کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

قومی ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچ گئی جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 14اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں

’ایک حسن ہی صحیح چل رہا ہے سُسرالمیں‘

ورلڈ کپ: پاکستان نے سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے لنکا ڈھادی

ٹیم کا خفیہ ہتھیار کون؟ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے نامبتادیا

Read Comments