Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 09:29pm

واپسی کا سفر شروع: نواز شریف لندن سے سعودی عرب روانہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

نواز شریف سعودی عرب روانگی کے لیے ایون فیلڈ پہنچے، ان کی روانگی کے وقت ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں لیگی کارکنان موجود تھے، کارکنوں نے اپنے قائد کو الوداع کہا۔

سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتے قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ان کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کا الیکشن کی تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کا ساتھنہ دینے کا فیصلہ

نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے، شہبازشریف

ن لیگ کو بتادیا ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، شاہد خاقانعباسی

سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں ایک ہفتے قیام کریں گے۔

Read Comments