Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ن لیگ کو بتادیا ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، شاہد خاقان عباسی

عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیئے تھی، سابق وزیراعظم
شائع 09 اکتوبر 2023 09:06pm

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیئے تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیئے تھی، ن لیگ میں شامل ہوں، بتادیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں، سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے، میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں، اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں خود پیش ہوجاؤں گا۔

ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کے لیے جانا ہے یا نہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے افواہیں دم توڑ چکی ہے، عطاء تارڑ

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں ان کی وطن واپسی کے حوالے سے افواہیں دم توڑ چکی ہے،21 کی تاریخ اٹل ہے کوئی ابہام نہیں ہے ،(ن) لیگ کے قائد عمرہ کر کے اور روضہ مبارک پر حاضری دے کر پاکستان آئیں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 21 اکتوبر تاریخ ساز دن اور تاریخ سازجلسہ ہوگا، تیاریوں کے ساتھ ساتھ قانونی مشاورت بھی جاری ہے، کل رات لاہور کے جلسے نے تمام ابہام کو دور کر دیا، پنڈی اور باقی اضلاع کو صرف شمولیت کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ دے دیا

شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ دے دیا

نواز شریف سے شاہد خاقان کی ملاقات، ’واپسی کی مشاورت میں شامل نہیں تھا‘

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو ہمیشہ بھنور سے نکالا ہے، ن لیگ دور میں روزگار میں اضافہ ہوا اور معیشت بحال ہوئی، ملک کو اس تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کوعوام اچھی طرح جانتی ہے، تحریک انصاف کو غیر فطری عمل کے نتیجے میں اقتدار میں لایا گیا ان کے دور میں 18 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ تھی فیکٹریاں بند ہو چکی تھی،۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی سے ہوئے، پی ٹی آئی ملک میں انتشار کی خواہاں تھی، اتحادی حکومت نے 16 ماہ میں ریکارڈ کارکردگی دکھا کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

Maryam Nawaz

lahore

pmln leaders

ata tarar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div