Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2023 08:37pm

کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹادیا گیا

سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کا معاملہ ایف اے آئی سائبر کرائم سرکل نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں ایف اے آئی سائبر کرائم سرکل نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں کہاگیا کہ رابعہ اقبال (کبریٰ خان) کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹادیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ رابعہ اقبال (کبریٰ خان) نے جن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی وہاں سے مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عادل فاروق راجہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی 4 صفِ اوّل کی اداکاراؤں پر نازیبا الزامات لگائے تھے جس پر کبریٰ خان اور مہوش حیات نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Read Comments