Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 11:55am

ملک بھر سے 15 ہزار بجلی چور گرفتار، 20 ارب روپے سے زائد کی وصولی ریکارڈ

ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، 7 ستمبر سے اب تک 20 ارب 47 کروڑ ریکور جب کہ 15 ہزار167 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق 7 ستمبر سے جاری آپریشن میں اب تک 20 ارب 47 کروڑ وصول کرلیے گئے جب کہ ملک بھر میں کریک ڈاون کے دوران 15 ہزار167 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔

حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن کی کارکردگی سب سے بہتر رہی جہاں سب سے زیادہ 5 ارب 34 کروڑ کی وصول اور 5 ہزار 58 بجلی چور گرفتار ہوئے۔

اس کے علاوہ حیسکور یجن سے 3 ارب 98 کروڑ کی ریکوری اور 46 افراد گرفتار ہوئے جب کہ پیسکو ریجن سے 3 ارب 94 کروڑ وصول اور 1 ہزار 420 افراد کو پگڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری، مزید مقدماتدرج

سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاریکردیں

حکام پاور ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کے دوران آئیسکو ریجن سے 42 کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوئی اور 310 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Read Comments