Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 05:32pm

سائفرکیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت پیرتک ملتوی کردی۔ اسپیشل پراسکییوٹر رضوان عباسی پیرکو اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے، جسٹس عامر فاروق سماعت کررہے ہیں۔**

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

تاخیر پر معذرت کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دیر سے آنے پر معذرت کرتا ہوں۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، اسپیشل پراسیکییوٹرراجارضوان عباسی، شاہ خاور اورذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے 60 فیصد دلائل مکمل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے سائفر کیس میں اخراج مقدمہ اور ٹرائل روکنے کی درخواست یکجا کردی

دوران سماعت اسپیشل پراسیکییوٹر راجارضوان نے جیل میں ٹرائل کے دوران نقول کی فراہمی کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے نقول وصول کیں، لیکن دستخط نہیں کیے،9 اکتوبر کو سائفر کیس میں ملزمان کو نقول دی گئیں۔

راجا رضوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےٹرائل کورٹ میں دستخط نہیں کیے، وکلا نے کہا جیل سماعت کیلئے ان کی درخواست زیر التوا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ حکم امتناع نہیں تومعاملہ زیرالتوا ہونے پر کارروائی نہیں روکی جاسکتی، جیل ٹرائل والی درخواست پر تو فیصلہ محفوظ ہے، جلد آجائے گا، ٹرائل کورٹ نے اپنے حساب سے پروسیڈنگ چلانی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ان کیسز کو اکٹھا کرکے ہی سن لے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت کا کیس الگ ہے اس کو الگ ہی سنا جانا ہے۔

عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی کردی جبکہ اسپیشل پراسکییوٹر رضوان عباسی پیرکو اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

Read Comments