Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 07:05pm

پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں

آرمی چیف سے امریکی وزیردفاع کا ٹیلیفونکرابطہ

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف اور صدر مملکت سےملاقات

آرمی چیف کا دورہ ترکیہ، پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹسے نوازا گیا

قطری چیف آف اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Read Comments