Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 08:06pm

اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ گئے، کتنا اضافہ ہوا؟

ایک ہفتے میں اسیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب 61 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 7 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک میں اس وقت مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 3 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی آگئی

پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے1137ارب زیادہ ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفنے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کااضافہ

Read Comments