Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 10:11am

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان طلاق ہوگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اوراہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔

جنید صفدر اورعائشہ سیف 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

بعد ازاں اس شادی کی شاہانہ تقریبات کا دسمبر میں پاکستان میں بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اطلاعات کے بع جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں خبر کی تصدیق کی۔

جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘۔

مزید پڑھیں

جنید صفدر کی شادی کا جوڑا کس نے ڈیزائنکیا؟

جنید صفدر کی ’نانا‘ کیلئے پڑھے گئے کلام کی ویڈیووائرل

جنید صفدر کس پاکستانی اداکارہ کے دل کی دھڑکن بنگئے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون مل سکے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا‘۔ انہوں نے ائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Read Comments