Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 04:02pm

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

ایک ہفتے میں 17 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.28 فیصد ریکارڈ ہوا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمارجاری کردیے ہیں، جن کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا اورسالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق میں ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، جب کہ 17اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو7 روپے اور انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے، نمک 800 گرام 3 روپے اور لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے گوشت، آلو اور پیازکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، تاہم گزشتہ ہفتے چینی فی کلو 7 روپے سستی ہوئی، اور آٹا، دہی اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں بھی کمی آئی۔

Read Comments