Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2023 10:06pm

دنیا کی نصف آبادی کے پاس اب بھی اسمارٹ فون نہیں ہے

جی ایس ایم ایسوسی ایشن نے 2023 کے لئے اپنی موبائل انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی آبادی کا تقریبا 55 فیصد حصہ، جو تقریبا 4.3 بلین (تقریبا سوا چار ارب) افراد بنتے ہیں ان کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہے۔

موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کے لحاظ سے 4 ارب 60 کروڑ صارفین ہیں جن میں سے 4 ارب اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے خدمات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی امریکا ، مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں 69 فیصد اسمارٹ فون مالکان 4 جی سے چلنے والی ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

آئی فون 14 پرو مفت حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست جمع کروا دیں

آئی فون استعمال کرنے والے ہوشیار باش، فون بدلنے کا وقت آگیا

موبائل کا بےجا استعمال بچوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے لگا

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں صارفین کی ایک بڑی تعداد اب بھی تھری جی کنکٹیویٹی پر انحصار کرتی ہے اور ہر تیسرا موبائل صارف تھری جی انٹرنیٹ کا انتخاب کرتا ہے۔

Read Comments