افغان صوبہ کنڑ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکا، 25 دہشت گرد ہلاک

ملزمان سرحد پار کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے
شائع 15 اکتوبر 2023 04:10pm

افغانستان کے صوبے کنڑ میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ کنڑ میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکا ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 25 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سرحد پار کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Read Comments