Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 11:15am

لاہورمیں فائرنگ سے دو بہن بھائی جاں بحق

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں صُلح کیلئے آئے مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے باعث بہن اور بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نعمان بٹ اور انوشہ بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ نعمان بٹ نے کچھ عرصہ قبل ملزم آفتاب کے بھائی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ رات گئے آفتاب اور اس کا ساتھی ماجد صلح کے بہانے گھر آئے، انہوں نے بہن، بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

Read Comments