Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 03:28pm

ذکاء اشرف کی تقرری: الیکشن کمیشن اور وزارت بین الصوبائی امور کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف الیکشن کمیشن، وزارت بین الصوبائی اموراور ذکاء اشرف کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف شہری کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔

درخواست گزار کی طرف سے چوہدری آصف شہزاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذکاء اشرف سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، اور اسپورٹس کی کوالیفکیشن پر پورا نہیں اترتے۔

مزید پڑھیں:

بھارتی ویزوں کا معاملہ: ذکا اشرف کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

نجم سیٹھی کے علاوہ ذکا اشرف بھی پی سی بی چیئرمین شپ کی دوڑ میں شامل

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکاء اشرف چیئرمین مقرر

وکیل کے مطابق ذکاء اشرف کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگا دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ذکاءاشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن،وزارت بین الصوبائی اموراور ذکاء اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Read Comments