سندھ کے گریڈ 1 سے 15 تک سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ایم کیوایم کی درخواست مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی
شائع 16 اکتوبر 2023 08:30pm

سندھ ہائیکورٹ میں صوبے کے مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت عالیہ کے سنگل بینچ نے ایم کیوایم کی درخواست کو مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس کی جزوی سماعت پہلے ایک بینچ کر چکا ہے، لہذا کیس قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال کر دیتے ہیں۔

عدالت نے درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی بھرتی پر پابندی میں بھی توسیع کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے سندھ کے تمام محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک کی بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کیا تھا، ایم کیو ایم کی جانب سے بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

Read Comments