کراچی: یونیورسٹی روڈ پرمیٹھے پانی کی لائن ٹوٹ گئی

روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا
شائع 19 اکتوبر 2023 03:29pm

کراچی میں یونیورسٹی روڈسفاری پارک کے قریب میٹھے پانی کی لائن ٹوٹ گئی ہے۔

سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق ڈبلیوٹی ایم کی 40 انچ کی لائن کا وال لیک ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جے کے بعد ریزر وائر سے پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے، آج شام تک مرمتی کام مکمل کردیا جائے گا۔

Read Comments