Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 07:58pm

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور ھچکا لگ گیا، پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان زخمی ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ٹاپ آرڈر بیٹسمین فخر زمان انجری مسائل سے دو چار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ اوپنر فخر زمان 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ ڈاکٹر کی جانب سے فخر زمان کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آؤٹ آف فارم فخر رمان گھٹنے کی انجری کے باعث پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیے جاسکتے ہیں تاہم توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بخار میں مبتلا سلمان علی آغا کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، اسکواڈ کے باقی تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور روبصحت ہیں۔

دوسری جانب اوپنر عبداللہ شفیق کو وائرل بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم میجمنٹ نے غیرضروری ملاقاتوں سے روک دیا تھا، وہ اسوقت بخار اور فلو کی علامات سے دوچار ہیں، تاہم بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے خلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا تاہم اس موقع پر بھی اوپنر نے پاکستانی ٹیم کو جوائن نہیں کیا تھا۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار کی علامات کا سامنا تھا تاہم وہ اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے ٹریننگ کے حوالے سے اپنا پلان تبدیل کردیا تھا، پہلے ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا بعدازاں فٹنس مسائل کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تو بورڈ نے بتایا کہ کھلاڑی وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل بنگلورو میںدھماکا

ون ڈے کرکٹ پر کس کا راج؟ آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاریکردی

پاکستان کے کون سے 3 بلے باز 2019 سے اب تک کارکردگی کے لحاظ سے سب سےآگے

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 فتوحات جبکہ ایک میچ میں رواتیی حریف کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کل اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

Read Comments