عدالت نے صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی

عدالتی اہلکار روبکار لیکر جیل روانہ ہو گئے
شائع 20 اکتوبر 2023 03:15pm

انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی ہے۔

عدالت نے ضمانتی مچلکے منظورکرنے کے بعد روبکار جاری کی ہے،عدالتی اہلکار روبکار لیکر جیل روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بھی ضمانت منظورہوئی تھی۔

Read Comments