کراچی میں 500 وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کا تعلق فیضان خان عرف بھوری گروپ سے ہے، پولیس
شائع 20 اکتوبر 2023 09:37pm

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 500 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے دونوں ملزمان کو لائنز ایریا میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں نور الحسن اور معیز ملنگی شامل ہیں، ان تعلق فیضان خان عرف بھوری گروپ سے ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کیا گیا۔ ملزمان کی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان نے دوران تفتیش پانچ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

Read Comments