سعید غنی اور حلیم عادل شیخ میں صلح، بیان حلفی جمع کروانے پر 4 مقدمات خارج

سعید غنی نے ایک، ایک ارب روپے کے 2 ہر جانے کے دعوے دائر کئے تھے
شائع 21 اکتوبر 2023 06:32pm

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی اور پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ میں صلح کے باعث 4 مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔

عدالت میں حلیم عادل کےخلاف سعید غنی کے ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سعید غنی اور حلیم عادل شیخ کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد حلیم عادل شیخ نے سعید غنی کے خلاف الزامات واپس لے لیے۔

سعید غنی نے بھی مقدمات واپس لینے کے لئے بیان حلفی جمع کروادیا۔

عدالت نے بیان حلفی جمع کروانے پر چاروں مقدمات خارج کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں :

ہم 28 مئی والے ہیں،9 مئی والے نہیں، نوازشریف

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ ان کی شان دیکھ رہے ہوں گے، مریم نواز

واضح رہے کہ سعید غنی نے ایک، ایک ارب روپے کے 2 ہر جانے کے دعوے دائر کئے تھے۔

Read Comments