Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

مریم نواز کا ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکالنے والوں کو جواب

جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ ان کی شان دیکھ رہے ہوں گے، نائب صدر ن لیگ
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2023 08:28am
Maryam Nawaz’s emotional speech at Minar Pakistan rally on Nawaz Sharif’s return - Aaj News

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ”ن“ سے ”ش“ نکالنے والوں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن اور ش نکالنے والوں دیکھ لو، ن اور ش یہاں کھڑے ہیں، نواز شریف کی آمد پر آج پورا لاہور پیک ہوگیا ہے، آج مینارپاکستان میں جگہ کم پڑگئی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی آمد پر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جلسہ گاہ میں پورے ملک کے کارکنان موجود ہیں، آج یہاں تقریر صرف نوازشریف کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی مٹی اور اپنے لوگوں میں واپس آگئے، جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں اسکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہوں گے۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ نوازشریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا، وتعزمن تشا وتعزمن تشا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے لیکن ن لیگ کے شیروں کے لیے مینار پاکستان چھوٹا پڑگیا، آج مینار پاکستان میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان موجود ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو جب نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا قوم نے نعرہ تکبیر لگایا تھا، جس کو اللہ ختم نہ کرنا چاہے اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا، نوازشریف اس کی زندہ مثال ہے ۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ کہ لوگ کہتے تھے ن سے ش نکلے گی، ن اور ش نکالنے والوں دیکھ لو، اللہ کے فضل و کرم سے ن اور ش یہاں کھڑے ہیں، نواز شریف کی آمد پر آج پورا لاہور پیک ہوگیا ہے، آج مینارپاکستان میں جگہ کم پڑگئی ہے۔

چیف آرگنائزر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا، وہ پاکستان کی مشکلات دور کریں گے، نوازشریف نے 11 سال جلا وطنی برداشت کی، دکھ اور تکلیفیں برداشت کیں،ان کے دشمن دور دورتک نظر نہیں آرہے، نوازشریف اس کے چاہنے والے سچے تھے، وہ مہنگائی کو ختم کرنے آئے ہیں، نوازشریف اور عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

مزید پڑھیں

آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، مریم نواز کا ٹویٹ

ہم 28 مئی والے ہیں،9 مئی والے نہیں، نوازشریف

اس سے قبل نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے جلسہ گاہ پہنچتے وقت مریم نواز آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان لاہور پر میدان سجایا ہوا ہے، ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے کارکنان نوازشریف کے استقبال کے لیے پہنچنے ہیں۔

نوازشریف دبئی سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے، جہاں اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد ان کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی جہاں سے نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

Minar e Pakistan

mariyum nawaz

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div