Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2023 09:18pm

ساحل پر آنے والی ’جل پری نما مخلوق‘ نے سائنسدانوں کو چکرا دیا

پاپوا نیو گنی کے ساحل سمندر پر ایک پراسرار، خستہ حال سمندری مخلوق بہہ کر آگئی۔ ساحل پر آنے والی ’جل پری نما مخلوق‘ نے سائنسدانوں کو چکرا دیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک سمندری ممالیہ جانور ہے، لیکن اس کی شناخت نہیں کر سکتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاپوا نیو گنی کے ساحل سمندر پر مبینہ طور پر بہہ جانے والی ایک عجیب و غریب ’مرمیڈ‘ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے سائنسدان حیران اور بے چین ہیں۔

’نیو آئرلینڈرز اونلی‘ نامی فیس بک پیج پر گوشت کے اس سفید ٹکڑے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

ماہرین کو اس کی حقیقی نوعیت کے بارے میں یقین نہیں ہے ، لیکن ان کا خیال ہے کہ یہ ایک پراسرار مخلوق سے زیادہ سمندری مخلوق ہے۔

تاہم، لائیو سائنس کے مطابق، اس مخلوق کو گلوبسٹر کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کہ ایک نامعلوم نامیاتی ماس ہے۔

اس پراسرار شے کی اصلیت کا پتہ لگانا مشکل ہے کیونکہ لاش کا زیادہ تر حصہ سڑ چکا ہے، اور جسم کے زیادہ تر حصے بشمول سر غائب ہیں۔

ماہرین نے لائیو سائنس کو بتایا کہ لاش کے سائز اور وزن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کیونکہ مقامی لوگوں کی جانب سے اسے دفنانے سے پہلے اس کی صحیح طریقے سے پیمائش نہیں کی گئی تھی۔

ماہرین نے مزید کہا کہ کسی نے بھی ڈی این اے کے نمونے جمع نہیں کیے جس کی وجہ سے درست شناخت تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔

آسٹریلیا کی جیمز کک یونیورسٹی کی ماحولیاتی سائنس دان ہیلین مارش نے لائیو سائنس کو بتایا کہ یہ ایک سمندری ممالیہ کی طرح لگتا ہے۔

Read Comments