Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2023 09:48am

امریکا کے دفاع اور خارجہ کے وزرا نے دورہ بھارت کی تیاری کرلی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن رواں سال نومبر میں بھارت کا دورہ کریں گے تاکہ علاقائی سلامتی اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات بات چیت کی جاسکے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنما اپنے دورے کے دوران بھارتی ہم منصبوں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھارت امریکا اسٹریٹجک تعلقات کے مکمل اسپیکٹرم کے بارے میں بات چیت کریں گے اور ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقے تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں شخصیات علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے، جس میں چین کے ساتھ بھارت کی شمالی سرحدوں پر جاری فوجی تعطل کا معاملہ بھی شامل ہے۔

بھارت اور امریکا دونوں کیوڈ گروپ کے رکن ہیں، جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے، جہاں بھارت کا اہم کردار ہے۔

ملاقات میں غزہ میں حماس اسرائیل تنازع بھی شامل ہو سکتا ہے، جس میں مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے بات کی جائے گی، جبکہ عالمی سلامتی پر روس یوکرین جنگ کے اثرات ممکنہ طور پر بات چیت کا حصہ ہوں گے۔

دونوں ممالک دفاعی ہارڈویئر تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں بھارت تین ارب ڈالر سے ذائد مالیت کے پریڈیٹر ڈرون اور متعلقہ نظام خریدے گا۔ بھارت گزشتہ چند دہائیوں میں امریکی ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک رہا ہے اور مستقبل میں بھی مزید تعاون کی توقع ہے۔

Read Comments