Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2023 10:03am

سانحہ بلدیہ کیس: صوبے بھرکے مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں چار ہفتوں میں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کوصوبے بھر کے مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایم کیوایم کے مفرورملزمان کے شناختی کارڈز،پاسپورٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔

ملزمان میں انچارج حماد صدیقی، تقی حیدراور خرم نثارشامل ہیں، عدالت نے محکمہ داخلہ کوصوبے بھرکے مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے 4 ہفتوں میں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پیشرفت رپورٹ نہ ہونے پرعدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل پر برہم کا اظہار کیا، جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ آپ بھی جاکر بیٹھ جائیں، عدالت نہ آیا کریں۔

عدالت نے کہا کہ نہ ایف آئی اے کچھ کرتا ہے اور نہ آپ کچھ کرتے ہیں، ایف آئی اے والے بھی یہی کوشش کرتے ہیں، وفاق کے نمائندے بھی عدالت میں کہتے ہیں وقت دیا جائے۔

Read Comments