Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2023 10:52am

چیئرمین سینیٹ کا غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ

قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظورکاکڑ کی درخواست چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رواں ہفتے سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظورکاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو درخواست کی تھی، اور سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس بلانے کی حمایت کی تھی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فلسطین کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا، جس میں بتایا کہ پچھلے 10 دن سے فلسطین میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہزاروں شہری شہید ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے شدید زخمی ہے، اسرائیلی افواج کے غزہ کے محاصرے سے اشیائے خود نوش، بجلی اور پانی میسر نہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کا 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

اسحاق ڈار نے خط میں مطالبہ کیا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فلفور بلایا جائے۔

مزید پڑھیں: غزہ کی صورتحال پر او آئی سی اجلاس، مسلم ممالک سے اسرائیل پر پابندیوں کی اپیل

اپنے خط میں اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی مجھ سے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے سے متعلق مجھ سے درخواست کی ہے۔

Read Comments