Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2023 02:28pm

سیب کوکئی روز تک ترو تازہ رکھنے کی آسان تجاویز

طبی ماہرین سیب کو روزانہ خوراک کا حصہ بنانے پر کافی زور دیتے ہیں، اور اکثریت کا پسندیدہ پھل سیب ہی ہوتا ہے۔

غذائی اجزاء سے بھرپور اور صحت کے متعدد فوائد پہنچانے والے اس سیب کو خراب ہونے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔

یہ وٹامنز، معدنیات اور قوتِ مدافعت بڑھانے کی طاقت رکھتا ہے، اس میں پائے جانے والے حل پذیر فائبر کو پیکٹین کہا جاتا ہے۔

اکثریت روزانہ کے استعمال کے لیے گھر پر سیب کا ذخیرہ کرلیتی ہے، لیکن سیب صرف چند دنوں میں ہی اپنی تازگی کھودیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

خواتین کو میک اپ کا بخار 2 ہزار سال پہلے سے ہے، ثبوت سامنے آگئے

سلاد کے پتوں کو ترو تازہ رکھنے کا آسان ترین طریقہ

گھروں میں سجاوٹ کے دوران ہونے والی 3 اہم غلطیاں

یہ تجاویز سیب کو ترو تازہ رکھنے میں کار آمد ثابت ہوسکتی ہیں، یہ سیب کی لذت و غذائیت کو بھی برقرار رکھیں گی۔

فریزر کرلیں

اکثر فریج میں کھلے سیب کے کم درجہ حرارت کی وجہ سے خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

سیب کو ترو تازہ رکھنے کیلئے انہیں فریزر کرلیں، لیکن اس کو فریز رکھنے کا ایک طریقہ ہے جو انہیں خراب ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ہر سیب کو کاغذ میں لپیٹیں اور انہیں ٹوکری میں رکھ دیں، اس سے فریج کی ایتھائیلین گیس(ethylene) سیب سے دور رہے گی۔

سیب کو ایک دوسرے سے الگ رکھیں

سیب کو بڑی تعداد میں ذخیرہ کرنے کے بجائے تھوڑا الگ الگ رکھیں، ٹھنڈی اور صاف جگہ پر انہیں کسی کاغذ میں لپیٹیں اور فریج میں رکھیں۔

پلاسٹک بیگز کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ یہ سیب کو خراب کرسکتے ہیں۔

دوسرے پھلوں سے علیحدہ رکھیں

سیب کو کبھی بھی دوسرے پھلوں کے ساتھ نہ رکھیں، خصوصاً کیلے، انگور اور رسیلے پھلوں سمیت سارے پھل سیب کو زیادہ تیزی سے خراب کرتے ہیں۔

الگ کٹ سیب

کٹے ہوئے سیب آکسیڈیشن کی وجہ سے بھورے ہو جاتے ہیں، کیونکہ سیب کو کاٹنے کے فوراً بعد ہی انزائم آکسیجن کے ساتھ رابطے میں آجاتے ہیں۔

کٹے ہوئے سیب کو بھی ثابت سیب کے ساتھ رکھنے سے گریز کریں۔

Read Comments