شائع 25 اکتوبر 2023 12:15pm

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز منگل کو ڈالر کی قیمت 31 پیسے اضافے کے ساتھ 279.43 روپے ہوگیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی کمپنیز کا منافع 17ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گیا، ستمبر میں غیرملکی کمپنیز نے 16.4کروڑ ڈالر ترسیل کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں غیرملکی کمپنیز کا منافع 21.2 کروڑڈالر رہا۔

Read Comments