12 ہزار سے زائد جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تبدیل

وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی کو تحیلیل کردیا گیا
شائع 25 اکتوبر 2023 07:41pm

سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد جعلی پاسپورٹ برآمد ہونے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 9 رکنی نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی کو تحیلیل کردیا گیا، نئی کمیٹی میں تمام تحقیقاتی اداروں کے گریڈ 20 کے افسران شامل ہیں۔

کمیٹی کی سربراہی اعجاز رسول ملک جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کریں گے۔

مزید پڑھیں

12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس ایجنٹس نے حکام کی ملی بھگت سے تیارکروائے

سعودی عرب کی شکایت پر 12ہزار سے زائد جعلی پاکستانی پاسپورٹس کے اجراءکی تحقیقات کا آغاز

سعودی عرب میں ہزاروں افغان باشندوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹبرآمد

کمیٹی میں نادرا، ایف بی آر، آئی ایس آئی، ایف آئی اے، وزارت داخلہ اور ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرکا گریڈ 20 کا افسر شامل ہوگا۔

Read Comments