Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2023 12:08pm

معروف امریکی فوڈ چین کے فرائز سے استعمال شدہ سگریٹ برآمد

دُنیا کی مشہور امریکی فوڈ چین سے برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے بچے کے لئے ہیپی میل ڈیل خریدی، تو وہ اس میں استعمال شدہ سگریٹ دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے بچے کے ہمراہ فوڈ چین میں گئیں، جہاں انہوں نے اپنے بچے کے لیے ہیپی میل خریدا تھا، کہا جارہا ہے کہ فوڈ چین کی غفلت کی وجہ سے سگریٹ کی راکھ دیکھ کر خاتون پریشان ہوگئیں۔

طیش میں آکرخاتون نے تمام تفصیلات کو سوشل میڈیا پرشئیر کردیا، جبکہ خاتون نے فوڈ چین انتظامیہ کو کال کرکے شکایت کروائی لیکن انتظامیہ فون کاٹ دیا۔

خاتون کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی فوڈ چین کے کھانے کے معیار اور صفائی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read Comments