غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا، ایران

ایران نہیں چاہتا تنازع پھیلے لیکن حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
شائع 27 اکتوبر 2023 08:49am

ایرانی وزیر خارجہ حسن امیر نے اسئرائیل حماس جنگ پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں حسن امیر نے کہا کہ حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہا قطر اور ترکیہ کے ساتھ ملکر حماس اسرائیل کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایران نہیں چاہتا تنازع پھیلے لیکن حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی مندوب نے حماس کو دنیا سے مٹانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی غزہ میں مختصر زمینی کارروائی، غزہ کو اسرائیلی فوج کاقبرستان بنادیں گے، پاسداران انقلاب کیدھمکی

اسرائیل نے فلسطینوں پر بھوک پیاس بطور ہتھیار مسلط کردی، برطانویتنظیم

اس موقع پر فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ پٹی کے نصف سے زیادہ رہائشی علاقے مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔ٓ

Read Comments