Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 08:27pm

غزہ پر پاکستان اور امریکا میں رابطہ، جنگ پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر اتفاق

امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ اور نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

جلیل عباس جیلانی اور وکٹوریہ نولینڈ نے پاکستان میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کی اہمیت اور اسرائیل حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لئے امریکا کے مطالبے پر روشنی ڈالی جب کہ غزہ میں تنازع کو پھیلنے سے روکنےکی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی شہری ٹک ٹاک پر بھوکے پیاسے فلسطینیوں کا مذاق اڑانےلگے

غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا،ایران

دونوں رہنماؤں نے امریکا پاکستان شراکت داری میں اہم امور، امریکا میں اہل افغان شہریوں کی بروقت آبادکاری میں سہولت فراہم کرنے پر بھی گفتگو کی۔

امریکی وزیر نے کہا کہ غزہ میں تمام یرغمالیوں کو رہا اور شہریوں کو تحفظ ملنا چاہئے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں امداد جاری رکھنے اور بحران کو پھیلنے سے روکنے کے امور پر بھی اتفاق کیا۔

Read Comments