Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2023 03:39pm

افغان مہاجرین کے انخلا میں 2 روز باقی، حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا

افغان مہاجرین کے پاکستان سے انخلاء کے الٹیمیٹم میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے ایکشن پلان بھی تیار کرلیا ہے۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، غیر قانونی وغیر ملکی افراد کو ملک سے واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ انخلا سے متعلق جیوفیسنگ اور جیومیپنگ مکمل کرلی ہے، البتہ ریاست پاسپورٹ اور ویزا لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، اب لوگ ہمارے ملک ویزا لیکر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ یومیہ 12 سے 15 ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک ایران اور افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں بلکہ اسمگلنگ بند کی ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ بلوچستان جان اچکزئی نے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے قافلوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہیں مکانات خالی کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے برطانیہ روانگی کا عملشروع

کوئٹہ : پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے میں ملوث 2 افغانشہری گرفتار

جان اچکزئی نے کہا کہ غیر ملکی مقیم افراد کے انخلا کے لئے صوبے میں کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا، ان کو پناہ دینے دینےوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ غیر قانونی مقیم افراد کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

Read Comments