Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2023 04:12pm

گرین شرٹس کی مایوس کُن کارکردگی، ذکا اشرف نے سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی مایوس کُن کارکردگی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کے لئے بلالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہنواز دھانی آج ذکااشرف سے ملاقات کریں گے، کرکٹرز اور مینجمنٹ کمیٹی ہیڈ کے درمیان ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف سرفراز احمد سے بہتر کرکٹ کے مستقبل کی تجاویز لیں گے جب کہ سابق کپتان ڈومیسٹک مسائل سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو آغاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم شکستوں کو بھلا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی، پی سیبی

ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کے اوپنرز جنوبی افریقہ کیخلافناکام

اس کے علاوہ دونوں کے درمیان ملاقات میں ورلڈ کپ کے بعد ہونے والے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا جب کہ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں پرفارمنس اور لیگز کھیلنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Read Comments