سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں، 10 مبینہ دہشتگرد گرفتار

دہشت گرد اہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
شائع 28 اکتوبر 2023 10:33am

سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، رحیم یارخان، بہاولپور، سرگودھا میں کی گئیں ہیں۔ لاہورسے کالعدم تنظیم کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 3 ڈیٹونیٹرز، ہینڈگرنیڈ، موبائل فونز، اسلحہ، نقدی برآمد کرلی گئی، دہشت گرد اہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

Read Comments