Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2023 11:42am

فیصل آباد: ٹرک کی پولیس بس کو ٹکر، لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 اہلکار زخمی

فیصل آباد میں ٹرک نے پولیس ملازمین کی بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سمندری روڈ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر پولیس بس کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو عملے نے اسپتال منتقل کردیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور جاوید اقبال کر گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: پولیس ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاںبحق

فیصل آباد: ٹریلرکی ٹکرسے پولیس اہلکارجاں بحق،ایکزخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 8 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 52 پولیس اہلکار سوار تھے اور یہ لوئیر کورس کے فائنل امتحان کے لئے فیصل آباد سے فاروق آباد جا رہے تھے۔

Read Comments